برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس

Last Updated On 12 June,2018 11:33 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے پرومنیڈ پارک میں منعقد ہونے والی سالانہ مڈ ریس میں درجنوں مرد و خواتین نے حصہ لیا اور پانی، کیچڑ، مٹی سے بنے دشوار گزار ٹریک پر دوڑ لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے اس ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لئے وقف کی جاتی ہے ۔