اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستانی آئی ٹی سیکٹر نے ایک بار پھر اچھی خبر سنا دی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ اور ایک سال میں آئی ٹی برآمدات میں12 فیصد اضافہ ہوا، ایک مہینےمیں ملکی آئی ٹی برآمدات 30کروڑ 50لاکھ ڈالر سے بڑھ کر مارچ 25ءمیں 34کروڑ20لاکھ ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح رواں مالی سال کے نو ماہ میں آئی ٹی برآمدات 24 فیصد اضافے سے 2 ارب 82 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جبکہ آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے نو ماہ میں 2 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ فری لانسرز کو ملنے والی سرکاری سہولت سے ہوا ہے۔