پاکستان میں سٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری

Published On 25 March,2025 09:09 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔

پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے سٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل کر لیا گیا، اگلے مرحلے میں پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سٹار لنک کی طرف سے پی ٹی اے کو لائسنس کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر فیس جمع کرانی ہوگی۔

سٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کیلئے درخواست جمع کرا چکا ہے، سٹار لنک پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور فنانشل پلان جمع کرا چکا ہے، پی ٹی اے سٹار لنک کے لائسنس سے متعلق اندرونی طور پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے، جائزہ لینے کے بعد پی ٹی اے کے چیئرمین سمیت تینوں ممبرز لائسنس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

سٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے میں لگ بھگ ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا، لائسنس جاری ہونے کے بعد ہی سٹار لنک ملک بھر میں اپنے آلات کی تنصیب کرسکے گی، پاکستان میں سٹار لنک کو آپریشنل ہونے میں لگ بھگ 6 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔