وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع بارے فیصلہ لٹک گیا

Published On 30 November,2024 11:13 pm

اسلام آباد:(حریم جدون) وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے پی ٹی اے کو وزارت داخلہ کی ہدایات کا انتظار ہے ۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، وزارت داخلہ کی تحریری ہدایات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش شروع نہیں ہوگی۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ پی ٹی اے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود وی پی اینز کی رجسٹریشن جاری رہے گی، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ متوقع ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررکھا ہے۔

واضح رہے پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی تھی اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔