ترکیہ کے پہلے خلا باز ’الپر گیزرواکی‘ انٹرنیشنل سپیشل سٹیشن میں پہنچ گئے

Published On 19 January,2024 05:58 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل سپیس سٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہنچ گئے ہیں۔

44 سالہ Alper Gezeravci دیگر 3 یورپی خلا بازوں کے ساتھ سپیس یکس کے راکٹ کے ذریعے آئی ایس ایس پر پہنچے، Axiom سپیس نامی پرائیویٹ کمپنی کا یہ مشن 18 جنوری کو ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

ترک خلا بازAxiom تھری مشن کے تحت آئی ایس ایس میں 2 ہفتے گزاریں گے، Alper Gezeravci نے امریکی ریاست اوہائیو کی ائیر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسے ترکیہ کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس خلائی مشن کے ساتھ ترک جمہوریت کی دوسری صدی میں قدم رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والی تہذیب کے جانشین ہونے کی حیثیت سے ہم نے نئے باب کا آغاز کیا ہے، پہلی بار ہم نے اپنے ایک شہری کو خلا میں بھیجا ہے تاکہ نوجوان نسل میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے۔