غزہ میں جنگ بندی کے بعد ترکیہ غزہ کی تعمیر نو کی کوشش کرے گا، طیب اردوان

Published On 18 November,2023 09:17 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بند ہونے کے بعد ترکیہ غزہ کی تعمیر نو کی کوشش کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم غزہ میں ہسپتال، سکول اور رہائشی عمارتیں قائم کریں گے، اسرائیلی بمباری سے غزہ کا نقشہ تبدیل ہو چکا ہے۔

طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ظلم و بربریت کی نئی مثال قائم کی ہے، اسرائیل کی طرف سے ہونے والی تباہی کی تلافی کیلئے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔