ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے ماہرین نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ماسک سیاحوں کیلئے مددگار ثابت ہوگا جنھیں غیر ممالک میں سفر کے دوران زبان سے نابلد ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ماسک کی تیاری میں پلاسٹک اور سلیکون کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ایک مائیکروچپ نصب کی گئی ہے جسے سمارٹ فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
جاپانی ماہرین کے مطابق یہ دلچسپ ماسک انگلش، جاپانی، فرانسیسی، انڈونیشیائی، ہسپانوی، چینی، کوریائی اور ویت نامی زبانوں کا ترجمہ کر سکتا ہے۔