نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے کشمیر کے متنازع علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ایک سال بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات موجود ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ بگڑتی ہوئی صورتحال نسل کشی اورممکنہ محاذآرائی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ صورتحال کسی بھی لمحے بگڑسکتی ہے، اس لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔