’ہاتھ دھوئیں‘، کرونا سے بچاؤ کیلئے ٹویٹر متحرک، ایموجی متعارف

Last Updated On 17 March,2020 06:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس، جو دنیا بھر میں اپنا پنجے گاڑھ چکا ہے، کو روکنے کیلئے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر کی جانب سے نئی ایموجی متعارف کرائی گئی جو کہ صارفین کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ’ہاتھ دھونے‘ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، وہیں پر سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک بھی متحرک ہے اور اس مہلک مرض پر قابو پانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرا رہے ہیں، چند روز قبل سوشل میڈیا کی ویب سائٹس نے اعلان کیا تھا کہ جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں گے۔

دوسری طرف تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اب کرونا سے متعلق خبروں کا بھی ذریعہ بنے گی اور صارفین کو کرونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر ان کی نیوز فیڈ پر فراہم کرے گی۔

انسٹاگرام پر نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر ایک نیا حصہ شامل کیا گیا ہے جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات نظر آئے گی۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر اس نئے معلوماتی ٹیب پر پیغام نظر آئے گا جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی کرونا سے بچاؤ سے متعلق تازہ ترین معلومات نظر آئے گی۔

دوسری طرف کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے مصافحہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اب حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے نئی ایموجی متعارف کرائی گئی جو کہ صارفین کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ’ہاتھ دھونے‘ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ اس ایموجی کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چار ہیش ٹیگز کا استعمال کرنا ہوگا۔

1۔ HandWashing#

2۔ SafeHands#

3۔ HandWashChallange#

4۔ WashYourHand#