واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انڈوں کو پکانے سے پہلے ہرگز دھونا نہیں چاہیے کیونکہ اس سے جراثیم پھلینے کا اندیشہ ہے۔
امریکی طبی ماہرین کے مطابق تمام کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ انڈوں کو فروخت سے قبل ایک مخصوص عمل سے گزاریں۔ اس عمل میں انڈے کے خول کی سطح سے قدرتی سطح کو صاف کر دیا جاتا ہے۔
دھل جانے کے بعد اس پر خوردہ معدنی تیل کی پالش کر دی جاتی ہے۔ اس سے بیکٹیریا انڈے میں سرایت کرنے سے رک جاتا ہے لیکن اس معلومات کے باوجود کچھ لوگ انڈوں کو دھونا پسند کرتے ہیں۔
ماہر غذائیت کے مطابق اگر آپ پکانے سے پہلے انڈے کو دھوتے ہیں تو اس کا خول مسام دار ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا پانی کے اندر سرایت کر جاتا ہے۔ یہ بات خصوصاً اس وقت زیادہ درست ثابت ہوتی ہے جب ٹھنڈا پانی یا نل کا پانی براہ راست انڈے پر ڈالا جائے۔
اس عمل سے گزرے بغیر فارم سے براہ راست آنے والے انڈوں پر گندگی اور گرد زیادہ ہوتی ہے، وہ پھر بھی ان انڈوں کو دھونے سے منع کریں گی۔ ان کا مشورہ ہے کہ ایسے انڈے خریدنے سے ہی احتیاط برتنی چاہیے۔
اگر انڈے پھر بھی گندے لگ رہے ہوں تو پھر انھیں نیم گرم پانی سے دھو لیں لیکن ڈبوں میں بند صاف ستھرے انڈوں کو دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔