ورزش کیلئے عمر کی قید نہیں، جسمانی صحت بہتر بنائیں، ماہرین

Last Updated On 12 March,2019 11:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمر میں ورزش کر کے جسمانی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کبھی ورزش نہ کرنے والے افراد بھی ساٹھ سال کی عمر میں ورزش کر کے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ہر ہفتے کم از کم ایک سو پچاس منٹ کی تیز چہل قدمی یا پچھتر منٹ کی سخت ورزش کو عادت بنانا ضروری ہے۔