لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی رنگت کا اڑ جانا، نظام ہاضمہ کے سنگین مرض کی نشانی ہوسکتی ہے۔
امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق معدے میں بعض مسائل کے باعث نظام انہضام کے لیے اہم غذائی اجزاء جیسے کیلشئیم کو جذب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جس کے باعث دانتوں کی رنگت متاثر ہوتی اور دانتوں پر زرد، بھورے دھبے دانتوں پر نمودار ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دانتوں سے ہٹ کر ایسے مریضوں میں ہیضے، پیٹ پھولنے، سینے میں جلن، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد جیسی شکایت بھی سامنے آسکتی ہیں۔