کراچی: (ویب ڈیسک) ایزی اردو ، پشتو اور سندھی کے نام سے جدید ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا گیا۔
پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر کمپنی نے ایزی اردو ، پشتو اور سندھی کے نام سے جدید ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا جو پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہوگی۔
کراچی پریس کلب میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کے ڈائریکٹر طلال فرحت اور سی ای او عارف حسام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر کمپنی گزشتہ 30برس سے پاکستان میں اردو زبان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔