لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کھانا کھانے سے نیند میں خلل اور معدے میں جلن کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق رات کو سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے نظام انہضام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے تلی ہوئی اور مرچ مسالوں والی غذاؤں کا استعمال کرنا معدے کو پریشان کر کے سینے میں جلن کا خطرہ بڑھاتی ہیں جس سے نیند متاثر ہو سکتی ہے۔