چین میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سڑکیں بنانے کی تیاری

Last Updated On 26 December,2018 07:01 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سڑکوں پر بھی ہونے لگا، انٹرنیٹ سے لیس جدید سسٹم خود کار طریقے سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر خصوصیات کا حامل منصوبہ 2022ء تک مکمل کیا جائے گا۔

چین میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سڑکیں بنانے کی تیاری، لین تبدیلی کیلئے ہائی وے پر ڈرائیونگ سینسرز نصب کیے جائیں گے۔ سڑکوں پر حادثات سے نمٹنے کے لیے بھی نظام وضع کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ سے لیس سسٹم میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوگی، انٹیلی جنٹ ایکسپریس وے منصوبہ 2022ء تک مکمل ہوگا۔