بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے مشرقی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں میں دراڑیں پر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.
مشرقی چین کے صوبہ جیانگژو میں رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے جس کےبعد عمارت میں آگ لگ گئی، واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں ہسپتال بھجوا دیں اور شواہد بھی اکھٹے کر لئے۔
گیس لیکج کے باعث آگ لگنے اور زور دار دھماکے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی جو متعلقہ حکام نے قبضے میں لے لی۔