لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضاء کی کارگردگی بہتر بنانے والی ادویات اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر بڑھاپے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے۔
اسپین میں ہونے والی تحقیق کےمطابق انسانی عمر بڑھنے کے عمل کے حوالے سے کی جانے والی ریسرچ ایسے طریقے سامنے لا سکتی ہے جن کی مدد سے ان ادویات کی تیاری ممکن ہو سکے گی جواعضا اور ٹشوز کے عمومی بگاڑ کی رفتار کم کر سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمر بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن زندگی گزارنے کے صحت مند طریقوں سے بھی اسے کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔