لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھرپور غذا کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر موٹاپے، ذیابیطس سمیت دیگر کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
برطانوی ماہرین صحت کے مطابق اس وقت دنیا کا ہر ملک کسی نہ کسی انداز میں غذائیت کے مسئلے سے دوچار ہے۔ جو بچے غیر متوازن یا کم خوراک کھاتے ہیں ان کی کارکردگی سکول میں اچھی نہیں ہوتی اور وہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ بڑے ہو کر انھیں ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔