لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پھلوں کا استعمال بڑھاپے کی علامات روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف منی سوٹا کی تحقیقات کے مطابق سیب، اسٹرا بیری اور دیگر پھلوں میں ایک خاص قسم کا کیمیکل "سینولائٹکس" پایا جاتا ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سینولائٹکس ایک خاص قسم کے خلیات کو تباہ کرتا ہے جس سے جسمانی صحت بہتر رہتی ہے اور بڑھاپے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔