فیس بک انتظامیہ کا آئندہ انتخابی مہم کی آن لائن تشہیر نہ کرنے کا اعلان

Last Updated On 23 September,2018 09:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی انتخابی مہم کے دوران اپنا اسٹاف نہیں بھیجیں گے، اس سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ انتخابی مہم کےدوران آن لائن تشہیر کے لیے اپنا اسٹاف بھیجتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کا اسٹاف انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کی مدد نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ سیاسی مہم کےدوران آن لائن تشہیرکےلیے اپنا اسٹاف بھیجتی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر نے بیان دیا تھاکہ ان کی فتح میں فیس بک کا بڑا ہاتھ ہے جبکہ کمپنی نے ایسی ہی پیشکش ہلیری کلنٹن کو بھی کی تھی لیکن انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی تھی۔ گوگل کے بعد فیس بک دنیا کی دوسری بڑی آن لائن advertising brokerہے۔