پھلوں کا بادشاہ آم نظام انہضام کے لیے نہایت مفید

Last Updated On 09 June,2018 10:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین کے مطابق پھلوں کا بادشاہ آم ہاضمے اور آنتوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے اور یہ پورے نظامِ ہاضمہ کو بہترین بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں کئی طرح کے وٹامن، اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینولز اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اس کے کئی فائدوں میں آنتوں کی سوزش دور کرنا، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانا اور غذا کو فوری طور پر جزوِبدن بنانا ہے۔