میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جینک سنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 سال بعد اٹلی کو چیمپئن بنادیا۔
سپین میں جاری ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں اٹلی نے 1976 کے بعد دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ، جینک سنر نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر یہ جیت حاصل کی۔
WORLD CHAMPIONS
— Davis Cup (@DavisCup) November 26, 2023
Italy win the #DavisCup for the first time in 47 years!#DavisCupFinals pic.twitter.com/Mij48Q9w83
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جینک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا ، انہوں نے ہفتے کے روز سربیین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
Back in Italy s hands for a second time #DavisCupFinals | @federtennis pic.twitter.com/VZaN5CQnQZ
— Davis Cup (@DavisCup) November 26, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی جینک سنر اور تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباددی ۔
— Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) November 26, 2023