روم : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے میچ میں سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو ہرا دیا۔
اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں ، اے ٹی پی فائنلز کے گرین گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ کو 5-7، 7-6(7-5) اور 6-7(2-7)سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔
22 سالہ فاتح کھلاڑی جینک سنر نے تین گھنٹے اور نو منٹس کے بعد نوویک جوکووچ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر کو پہلے میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
گروپ گرین کے ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس انجری مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے ۔