لندن : ( دنیا نیوز ) معروف سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں 36 سالہ نوواک جوکووچ نے روسی ٹینس سٹار اور ساتویں سیڈ آندرے روبلیو کو شکست دے کر ٹاپ فور میں رسائی حاصل کی جہاں ان کا جمعے کو اٹالین ٹینس سٹار جینیک سنز سے مقابلہ ہوگا۔
21 سالہ سنر نے روسی رومن سیفیولن کو 4-6 ،6-3، 2-6 ، 2-6 سے ہرا کر اپنے پہلے گرینڈ سلم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
نوواک جوکووچ نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آندرے روبلیو کے خلاف 4-6، 1-6 ، 4-6، 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔
Winning is in his DNA#Wimbledon | @DjokerNole pic.twitter.com/iQKllpuArq
— Wimbledon (@Wimbledon) July 11, 2023
یاد رہے کہ چار بار کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کی روبلیو کے خلاف جیت ان کی آل انگلینڈ کلب میں لگاتار 33 ویں فتح تھی، وہ 2016 کے بعد سے SW19 میں ایک بھی میچ نہیں ہارے اور 2013 کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے خلاف ہارنے کے بعد سے سینٹر کورٹ پر انہیں شکست نہیں ہوئی ۔