لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس کھلاڑی لیام براڈی نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
لیام براڈی نے ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر روڈ کو پانچ سیٹس میں شکست دے کر ومبلڈن کیرئیر کی بہترین جیت اپنے نام کی اور وہ رواں سال ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والے پہلے برطانوی مرد کھلاڑی بن گئے۔
خیال رہے کہ 24 سالہ روڈ فرنچ اوپن کے آخری دو فائنلز میں پہنچ چکے ہیں اور 2022 کے یو ایس اوپن میں رنر اپ رہے تھے۔
29 سالہ لیام براڈی نے 4-6 ، 3-6 ، 4-6 ، 3-6، 0-6 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔