پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 12 April,2023 10:15 pm

لیڈز: (ویب ڈیسک) مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ ایک سیزن میں رکارڈ 45 گول کرنے والے پریمیئر لیگ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

نیا ریکارڈ بنانے کے بعد ارلنگ ہالینڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے روڈ وین نیسٹلروئے اور لیوَر پول کے محمد صلاح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

چیمپئنزلیگ کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میں مانچسٹر سٹی نے بائرن میونخ کو تین، صفر سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں انٹرمیلان نے بینفیشیا کو دو، صفر سے شکست دی۔