رافیل نڈال کا آئندہ مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان

Published On 05 April,2023 02:28 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) 11 بار کے مونٹی کارلو ماسٹرز رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

36 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ابھی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں، میں اپنے کیریئر کے سب سے اہم ٹورنامنٹ مونٹی کارلو میں نہیں کھیل سکوں گا۔

رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ مونٹی کارلو ٹورنامنٹ، جسے نڈال نے 11 بار جیتا ہے، ہفتے کو شروع ہو رہا ہے جبکہ فرنچ اوپن 28 مئی سے شروع ہوگا، نڈال جنوری میں آسٹریلین اوپن میں انجری کے باعث جلد واپسی کی امید کر رہے ہیں۔