ثانیہ مرزاکی بیٹے کے ہمراہ افطاری ، ویڈیووائرل

Published On 05 April,2023 11:46 am

دبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ افطار کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ افطاری سے سجی میز پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا ہاتھ میں کھجور پکڑے دعا مانگ رہی ہیں جبکہ اذہان اس دوران اپنی پلیٹ میں افطار کے لیے کھجور لے کر بیٹھا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ویڈیو کو پسند کیا وہیں مداح کمنٹ باکس میں شعیب ملک کی کمی کا اظہار ضرور کر رہے ہیں۔