میامی اوپن : سینٹیاگو گونزالیز اور ایڈورڈ راجر نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 03 April,2023 01:37 am

فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز اور فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین پر مشتمل جوڑی نے میامی اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کی فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکہ میں امریکا کے آسٹن کریجیک اور فرانس کے نکلوس ماہوت کو شکست دے کر ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سینٹیاگو گونزالیز اور ایڈورڈ راجر ویسلین نے آسٹن کریجیک اور نکلوس ماہوت کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 5-7 سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

علاوہ ازیں میامی اوپن 2023 کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12 جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے الینا ریباکینا کو شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔