میامی اوپن ویمنز سنگلز: جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے ٹائٹل جیت لیا

Published On 02 April,2023 12:37 pm

میامی : (ویب ڈیسک ) جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

گزشتہ روز ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں کھیلے گئے میامی اوپن 2023 کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12 جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ عالمی نمبر 10 قزاقستان کی الینا ریباکینا سے ہوا۔

پیٹرا کویٹووا نے الینا ریباکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پیٹرا کویٹووا کے کیریئر کا 30 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔