لاہور : ( ویب ڈیسک ) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلی رمضان سپورٹس سیریز 7 اپریل سے شروع ہورہی ہے جو 11 اپریل تک جاری رہے گی ۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان سپورٹس سیریز میں 6 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ ٹیپ بال،کبڈی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہیں جبکہ تمام مقابلے رات کو ہوں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ رمضان سپورٹس سیریز کے انعقاد کا مقصد نگران وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، گراؤنڈ کھلاڑیوں سے آباد ہوں گے تو نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے مزید ایونٹس کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس سیریز میں پنجاب کے تما م ڈویژنز سے 768 مرد و خواتین کھلاڑی اور 135 آفیشلز حصہ لیں گے، سیریز میں ہاکی ٹورنامنٹ 8 اے سائیڈ ہوگا، 20 ، 20 منٹ کے دو ہاف ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوگیا تو اس کی جگہ دوسرا کھلاڑی نہیں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہے، پنجاب کے نوجوانوں میں کبڈی بہت مقبول ہے، سپورٹس سیریز میں کبڈی کا بڑا ٹاکرا رکھا ہے جس میں پنجاب بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، کبڈی کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ اور رنر اپ کو 5لاکھ روپے کے نقد انعامات دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹ بال کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے، رنر اپ کو 3 لاکھ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 2لاکھ رو پے، کرکٹ ٹیپ بال کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ ، رنر اپ کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے دیں گے۔
Pakistan’s 1st Ramadan ul Mubarak Sports Series is starting on 7th April. Teams from 9 divisions of Punjab with a total of 768 athletes will compete in 6 sports disciplines. Commissioner Lhr @RandhawaAli & DG Sports were also a part of press conference earlier today#HunAwegaMaza pic.twitter.com/Jxj5XHxVS3
— Wahab Riaz (@WahabViki) April 3, 2023