قطر ٹوٹل اوپن ٹینس: پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 20 February,2023 03:34 pm

دوحہ : ( ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یہ ایگا سویٹیک کا 2023 کا پہلا اور کیریئر کا 12 واں ٹائٹل تھا، ایگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف عالمی نمبر چار امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو صرف 69 منٹ میں شکست سے دوچار کر دیا۔

21 سالہ پولش کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ کیریئر کا 12واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔