ایمرو اوپن : جینک سنر سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published On 18 February,2023 12:48 am

روٹر ڈیم ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

21 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس کو مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے راؤنڈ میچ میں جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف یونانی کھلاڑی کو ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کیا۔

جینک سنر کا کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا سے مقابلہ ہوگا۔