قطر اوپن : کوکو گف اور جیسیکا پیگولا ڈبلز فائنل میں داخل

Published On 18 February,2023 12:41 am

دوحہ : ( ویب ڈیسک ) کو کو گف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحا ت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں کو کو گف اور جیسیکاپیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چین کی ٹینس کھلاڑی شوائی ژینگ اور ان کی میکسیکن جوڑی دار جیولیانا ماریون اولموس کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

فاتح جوڑی کا فائنل میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔