آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس لیگ ٹو پاکستان کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

Published On 15 February,2023 01:02 am

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو پاکستان کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، بگرا اوزکوک ، ڈوگن کین سپاہیوگلو ، ایڈورڈ کرپ ، کامونپا نیاکورن تھاڈپون ، سی ایم اٹلس ، یوآن لو اور مہاتیر محمد نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز پری کوارٹر فائنلز کے مقابلوں میں ترکیہ کے بگرا اوزکوک نے چین کے بڈھا ژینگ کو 6۔0، 3۔6 اور 0۔6 اور ترکیہ کے ڈوگن کین سپاہیوگلو نے روس میخائل کو 7۔6 اور 3۔6  جبکہ چین کے ایڈورڈ کرپ نے پاکستان کے بلال عاصم کو 3۔6، 6۔4 اور 2۔6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

تھائی لینڈ کے کامونپا نیاکورن تھاڈپون نے پاکستان کے محمد حذیفہ خان کو 2۔6 اور 6۔7 ، ترکیہ کے سی ایم اٹلس نے پاکستان کے حذیمہ عبدالرحمن کو 6۔4، 0۔6 اور 1۔6 جبکہ چین کے یوآن لو نے ماسکو کے کیگن جوناتھن کو 3۔6 اور 1۔6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان کے مہاتیر محمد نے ہم وطن کھلاڑی نادر مرزا کو 6۔1، 4۔4 اور 3۔6 سے مات دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔