قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل

Published On 17 February,2023 11:06 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ڈبلیو ٹی اے کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل مکمل ہوگئی ہے۔

پولینڈ کی ایگا سویٹیک، روس کی ویرونیکا کدرمیٹووا، یونان کی ماریہ سکاری اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں،  ایگا سویٹیک کو کوارٹر فائنل میچ میں حریف سوئس کھلاڑی بلیندا بنکک کے خلاف واک اوور مل گیا تھا۔

روس کی ویرونیکا کدرمیٹووانے کوارٹر فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی ۔

اسی طرح یونان کی ماریہ سکاری نے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی کیرولین گارشیا کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی ، امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولانے برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو شکست دی ۔