قطر اوپن ٹینس : کو کو گف اور جیسیکا پیگولا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 15 February,2023 12:44 am

دوحہ : ( ویب ڈیسک ) کو کو گف اور جیسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں سلوواکیہ کی ٹینس سٹار ٹریزا میہالیکووا اور ان کی چین کی جوڑی دار سو یفان کو شکست دی۔

کو کو گف اور جیسیکا پیگولا نے ابتدائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلوواکیہ کی ٹینس کھلاڑی ٹریزا میہالیکووا اور چین کی جوڑی دار سو یفان کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔