جونیئر ٹینس : بوائز سنگلز کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ میں چار میچز کے فیصلے

Published On 13 February,2023 12:38 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) پاکستان سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو میں بوائز سنگلز کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ میں چار میچز کے فیصلے ہو گئے۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ کے مقابلوں میں چین کے بوڈا زینگ نے  محمد علی کو 3-6اور 5-7سے شکست دی ، دوسرے میچ میں پاکستان کے مہاتیر محمد خان نے ہم وطن کھلاڑی حمزہ رحمت کو 2-6 اور 1-6 سے ہرایا ۔

تیسرے میچ میں روس کے میکسم اولار نے ہم وطن کھلاڑی الیگزینڈر کلیچنکوف کو 4-6 اور 4-6 سے مات دی جبکہ آخری میچ میں روس کے الیا موسولکن نے ترکی کے کیوانک بیدیر کو 1-6اور 2-6سے ہرا دیا ۔

بوائز اور گرلز کے باقی مقابلے آج کھیلے جائیں گے ۔