اوپن سوڈ ٹینس : کیون کروٹیز اور ٹم پٹز کی ڈبلز سیمی فائنل میں رسائی

Published On 11 February,2023 02:21 am

پیرس : ( ویب ڈیسک ) کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینوئل گائنارڈ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح جوڑی کا فائنل میں رابن ہاس اور میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل ڈچ جوڑی سے مقابلہ ہو گا۔