جونیئر ٹینس چیمپئن شپ : یو آن لو اور سیم اتلامیس سنگلز فائنل میں داخل

Published On 11 February,2023 02:11 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ-1 بوائز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں چین کے یو آن لو اور ترکیہ کے سیم اتلامیس نے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ میں لیگ 1 بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں چین کے یوآن لو نے ترکیہ کے بگرا اوزکوک کو 2-6 ، 6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ترکیہ کے سیم اتلامیس نے روس کے میخائل خودورچینکو کو 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

لیگ 1 گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکیہ کی زینپ ایرباکان نے روس کی ولادا گوریلیوا کو 1-6 اور 1-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چین کی جنشو ژیا نے روسی لیلیا پسکن کو 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔