اوپن سوڈ ٹینس: کریسی اور البانو کی ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی

Published On 08 February,2023 12:46 am

پیرس : ( ویب ڈیسک ) امریکا کے ٹینس سٹار میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

میکسم کریسی اور البانو اولیویٹی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے بھارتی جوڑی دار رامناتھن رام کمار کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فاتح جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فلپ اوسوالڈ اور ان کے جوڑی دار رامناتھن رام کمار کو 3-6 ، 6-4اور 8-10سے مات دی۔