نیشنل رینکنگ ٹینس : عقیل خان نے سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 02 January,2023 02:27 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) عقیل خان نے ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پی ٹی ایف حکام کے مطابق ساتواں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

نتائج کے مطابق مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب کوشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سارہ محبوب خان نے عیشا جواد کو ہرا کر ویمنز سنگل کی ٹرافی حاصل کی۔

بوائز انڈر 18 سنگل فائنل میں سمیع زیب خان نے مہاتیر محمد جبکہ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں ابوبکر طلحہ نے عبدالباسط کو ہرا کر ٹائٹلز حاصل کئے۔