نیودہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف مقدمہ جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے دائر کیا ہے ۔
دائر مقدمے میں ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا ، کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر غیر اخلاقی حرکات کیں۔
وزیر کھیل خاتون کوچ کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔