لاہور: ( ویب ڈیسک ) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پنالٹی کارنر کے دوران 19ویں منٹ میں سکور کیا، جاپان کی جانب سے43ویں منٹ میں کیترو اور 55ویں منٹ میں کوسی نے گول سکور کیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، جنوبی افریقا اور مصر شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان چوتھا میچ 5 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کوریا جبکہ پانچواں میچ 7 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گا، ایونٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔