فیفا ورلڈ کپ 2022: معروف فٹبالر لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 14 December,2022 04:28 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) فٹبال کی دنیا کے معروف ترین کھلاڑی لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صفر سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

میسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایک گول سکور کر کے ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے اور ان کے مجموعی گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں 10 گول کیے تھے۔