فیفا ورلڈ کپ : کروشیا کوشکست، ارجنٹائن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 14 December,2022 02:17 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فاتح ٹیم نے کروشیا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

ارجنٹائن کی جانب سے پہلے ہاف میں لائنل میسی نے پنالٹی پر پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے تیسرا اور آخری گول کھیل کے 69 ویں منٹ میں جولین الواریز کی جانب سے کیا گیا۔