فیفا ورلڈ کپ : فرانسیسی کھلاڑی رافیل وران نے مراکش کو سرپرائز پیکیج قرار دیدیا

Published On 14 December,2022 02:47 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) فرانس کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی رافیل وران نے سیمی فائنل کی حریف ٹیم مراکش کو سرپرائز پیکیج قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی رافیل وران کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں مراکش سے مقابلے کو آسان نہیں سمجھ رہے، ہم جانتے ہیں کہ مراکش اتفاق سے یہاں نہیں پہنچی۔

رافیل وارن نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں اوران تجربہ کار کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی اگلے میچ کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں کیوں کہ اس مرحلے تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا اصل مقصد ٹرافی گھر لے کر جانا ہے۔