اے ٹی پی نے بدانتظامی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے خبردار کر دیا

Published On 04 April,2022 10:45 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ٹورنامنٹ کے دوران بد انتظامی کے مرتکب قرار پانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹینس حکام بدانتظامی کے لئے سخت سزائیں دیں گے جبکہ اے ٹی پی نے کھلاڑیوں کو متنبہ کیا کہ گورننگ باڈی بھی سزائیں دینے کے لئے اپنے اصولوں پر نظر ثانی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے غصے میں آکر قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے 60 ہزار ڈالر کے جرمانے کا بھی سامنا کیا تھا۔

جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کو فروری میں اکاپولکو میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ڈبلز میں شکست کے بعد امپائر کی کرسی پر اپنا ریکٹ مارا تھا۔