کیف: (دنیا نیوز) یوکرین پر جنگ کے فٹبال جیسے پسندیدہ کھیل پر بھی اثرات جاری ہیں۔
فٹبال کے سپر میگا ایونٹ ایف اے کپ میں بھی یوکرین سے جنگ اثر انداز ہونے لگی، روسی مالک کی ٹیم چیلسی کا مڈلزبرو سے میچ ہفتے کو شیڈول ہے جسے خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
انگلش کلب انتظامیہ نے کہا ہے کہ روسی مالک رومن ابرامووِک کی وجہ سے 10 مارچ کو ٹکٹ کی فروخت پر پابندی تھی اس لیے پہلے جو پانچ سو ٹکٹ فروخت ہوئیں، ان مداحوں کو بھی سٹیڈیم نہیں آنے دینا چاہیے۔