ماسکو:(دنیا نیوز) یوکرین میں لڑنے کے لیے روس نے شامی رضا کار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی رضا کار یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن 16 ہزار رضا کار یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، ماسکو نے شام کو تباہ کیا اور اب وہاں سے قاتلوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہیروں، مشروبات اور سمندری خوراک پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں براہ راست مداخلت کے امکان کو رد کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوگا، ہم یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔